بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس کے نرخوں میں بھی بڑھوتری کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بتادیا ہے کہ گیس کی قیمتوں پر ورکنگ جاری ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہر صورت ہوگا کیونکہ اس حوالے سے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا ہوا ہے، جائزہ لیا جارہا ہے کہ کس سلیب کے صارفین کے لیے گیس مہنگی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ 300 مکعب میٹر اور اس سے اوپر والے گھریلو صارفین کے لیے گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ آخری تین مہنگے ترین گیس سلیب کو نہ چھیڑیں۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق اس وقت ماہانہ 300 مکعب میٹر تک گیس کے استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 1100روپے ہے، ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال تک فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2000 روپے ہے، ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3100 روپے ہے، باقی تمام سلیبز اور سیکٹرز کے لیے گیس کی قیمت کی ایڈجسٹمنٹ ہوگی، کوشش کی جارہی ہے کہ باقی گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ پڑے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو تفصیلات آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔