حج 2027 کی تیاریوں کا آغاز، رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگا

کراچی: پاکستان کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج 2027 کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے خواہش مند عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگا اور سعودی ہدایات کے مطابق رجسٹریشن جلد مکمل کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2027 رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے جب کہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری اور نجی حج اسکیم دونوں میں شرکت کا اختیار ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی حج 2027 رجسٹریشن کا عمل کھلا ہوگا۔
حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی جب کہ حج پیکیج، اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2027 کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔