بجلی بندش کے باعث ڈرائیور لیس ٹیکسیوں کو مشکلات

سان فرانسسکو: حالیہ بجلی کی بندش نے Waymo کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹیکسیوں کو مشکل میں ڈال دیا۔
بجلی کی بندش کی وجہ سے ٹریفک لائٹس غیر فعال ہوگئیں اور ویمو کی خودکار ٹیکسیاں اپنے روٹ پر چلتے ہوئے ٹریفک لائٹس کی عدم دستیابی کو نہیں سمجھ پائیں، جس کی وجہ سے وہ الجھ کر رک گئیں۔
سان فرانسسکو میں ایک بڑی بجلی کی بندش نے شہر کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں شہر کی ٹریفک لائٹس اور دیگر ضروری انفرا اسٹرکچر غیر فعال ہوگئے۔
یہ مشکلات خاص طور پر ان علاقوں میں تھیں جہاں ٹریفک سگنلز کے بغیر گاڑیاں چل رہی تھیں، کیونکہ ڈرائیور لیس گاڑیاں ایسی صورت حال میں صحیح فیصلہ نہیں لے پارہی تھیں۔
ویمو نے اس صورت حال کو خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اپنی تمام ٹیکسیوں کو بند کردیا۔ ان کا مقصد تھا کہ گاڑیاں ٹریفک کی صورت حال اور سیف روٹس کا صحیح اندازہ لگانے میں ناکام ہوسکتی ہیں۔
کمپنی نے کہا کہ جب تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوتی، وہ اپنی سروسز کو محدود یا مکمل طور پر بند کردیں گے تاکہ صارفین اور دوسرے ڈرائیورز کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔