افغان مہاجرین کی ممکنہ آمد، پاکستان کے انتظامات مکمل

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین کی ممکنہ آمد سے متعلق انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
افغانستان سے 5 لاکھ سے 7 لاکھ مہاجرین پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے مہاجرین قبول نہیں کریں گے۔
ذرائع کےمطابق افغان کمشنریٹ نے 3 کراسنگ پوائنٹس کے قریب مہاجر کیمپوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کر لی ہے۔
افغان مہاجرین کے کیمپوں کے لیے شمالی وزیرستان اور چترال کے سرحدی علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کے لیے طور خم بارڈر کے قریب ضلع خیبر اور غلام خان بارڈر کے قریب شمالی وزیرستان میں کیمپ لگیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال میں ارندو کراسنگ پوائنٹ کے قریب ضرورت پڑنے پر مہاجر کیمپ قائم کیا جائے گا۔
کمشنر افغان مہاجرین عباس خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید افغان مہاجرین کو آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔