فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے جب کہ نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبر میں پانی سے زیادہ بجلی پیدا ہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ پر اثر پڑا، طلب میں کمی کے باعث کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے حکام نے کہا کہ اکتوبر میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت انڈسٹری کی کھپت 25 فیصد بڑھ گئی، کے الیکڑک کو زیادہ بجلی دینے سے کیپسٹی پیمنٹس کا حجم کم رہا۔
این پی سی سی نے کہا کہ دن کی نسبت رات کو 6 ہزار میگاواٹ سے زائد کی کھپت بڑھی ہے۔
فریقین کا مؤقف سننے کے بعد نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سی پی پی اے کے اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔