ٹی وی کی مقبول اداکارہ منال خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی: ٹی وی کی مقبول جڑواں اداکار بہنوں میں سے ایک منال خان کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ منال اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام کی جانب سے بدھ کی سہ پہر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش سے مطلع کیا۔
منال اور احسن کے ہاں بدھ کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پر ننھے مہمان کی آمد ہوئی، جس کا نام محمد حسن اکرام رکھا گیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
منال خان کی پوسٹ پر معروف شوبز شخصیات کمنٹس کررہی ہیں اور جوڑے کو مبارک باد دے رہی ہیں، ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے بھی احسن، منال اور ان کے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔