پوپ فرانسس کے قریبی ساتھی مستعفی!
ویٹی کن سٹی: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتہائی قریبی ساتھی اور ویٹی کن کے اعلیٰ ترین عہدیدار کارڈینل جیوانی اینجلو بشو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جیوانی اینجلو بشو چرچ کے فنڈز سے لندن میں ایک عمارت خریدنے کی ایک ڈیل میں ملوث تھے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری تھیں تاہم وہ خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
لندن کے سلواین ایونیو میں خریدی گئی لگژری عمارت کی رقوم آف شور کمپنیوں اور فنڈز سے ادا کی گئیں۔
کارڈینل بشو گزشتہ 6 برسوں سے ویٹی کن کے سیکریٹریٹ آف اسٹیٹ میں سبٹیٹیوٹ آف جنرل افیئرز کی ذمے داریاں نبھارہے تھے اور انہیں پوپ کا قابل اعتماد ساتھی تصور کیا جاتا تھا۔
جیوانی اینجلو بشو اس سے قبل ویٹی کن سیکریٹریٹ کے دوسرے سینئر ترین آفیشل کے طور پر بھی ذمے داریاں نبھاچکے ہیں۔
دی ہولی سی کی جانب سے جاری بیان میں جیوانی اینجلو بشو کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ روحانی پیشوا نے عیسائیت اور سینٹ کی خاطر جیوانی بشو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔