پوپ فرانسس کی میوزک شاپ سے نکلنے کی ویڈیو وائرل

ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس کو ایک صحافی نے میوزک شاپ سے نکلتےہوئے دیکھ لیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس منگل کو ویٹی کن میں خفیہ طور پر ایک میوزک شاپ میں گئے، تاہم جب وہ باہر آئے تو مقامی صحافی جیویر ماٹینز اتقاق سے وسطی روم کے علاقے میں موجود تھے، انہوں نے موبائل سے پوپ کی ویڈیو بناکر ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔


تاہم 85 سالہ فرانسس نے صحافی کو ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے اسے اس کے کام پر مبارک باد دی اور اپنی بدقسمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔
فرانسس نے خط میں لکھا کہ ‘آپ اس سے انکار نہیں کرسکتے کہ یہ میری بدقسمتی تھی کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود ٹیکسی رینک کے پاس ایک صحافی موجود تھا جس نے مجھے دیکھ لیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔