وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے ملاقات، انتظامی امور پر تبادلہ خیال
لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس کے دوران سینیٹ الیکشن کی تیاریوں اور صوبے کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے عوامی ریلیف کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبے میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور متعلقہ حکام ان کو بریف کریں گے۔ عمران خان کو خوراک کے شعبے میں حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر خوراک علیم خان، وزیراعظم کو متعدد امور اور گندم کی امدادی قیمت سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم آج جیلانی پارک بھی جائیں گے جہاں انہیں ماحولیاتی آلودگی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے میواکی جنگل منصوبے پر بریف کیا جائے گا۔ عمران خان جیلانی پارک میں میواکی جنگل منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔