وزیراعظم کی افغان صدر سے ملاقات متوقع ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تاشقند میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی ملاقات متوقع ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہاکہ تاشقند میں منعقدہ کانفرنس میں 60 سے زیادہ ممالک شریک ہیں، کانفرنس میں معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی افغان صدر کی ملاقات متوقع ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔


وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو تو ہم سینٹرل ایشیاء سے منسلک ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے ملاقات کی تھی جس میں تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس اور کراچی سے تاشقند تک ٹرک کی نقل و حمل کا نظام قائم کرنے کی دو طرفہ خواہش ظاہر کی گئی تھی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔