وزیراعظم کی افغان صدر سے ملاقات متوقع ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تاشقند میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی ملاقات متوقع ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہاکہ تاشقند میں منعقدہ کانفرنس میں 60 سے زیادہ ممالک شریک ہیں، کانفرنس میں معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی افغان صدر کی ملاقات متوقع ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
علاقائی روابط کے بارے میں کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں
کانفرنس میں علاقائی روابط اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو ہوگی، @fawadchaudhry pic.twitter.com/TXe37bgt42— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) July 16, 2021
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو تو ہم سینٹرل ایشیاء سے منسلک ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے ملاقات کی تھی جس میں تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس اور کراچی سے تاشقند تک ٹرک کی نقل و حمل کا نظام قائم کرنے کی دو طرفہ خواہش ظاہر کی گئی تھی