عمران کے جھوٹ سے خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں پڑگئے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، پہلے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ تعلقات درست ہوسکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس عمل کے دوران عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں پڑگئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔