وزیراعظم عمران کی بیلاروس اور ایران کے صدور سے بھی ملاقات
دوشنبے: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اس وقت دو روزہ دورے پر تاجکستان میں موجود ہیں، جہاں اُن کی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر سے ملاقات ہوئی ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور قازقستان کے صدر کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے سہ ملکی ریلوے منصوبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، ریلوے منصوبہ ازبک شہر ترمیز سے شروع ہوکر افغانستان کے شہر مزار شریف، کابل، جلال آباد سے ہوتا ہوا پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور تک ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح سیاسی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے قازقستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، اس موقع پر قازقستان کے صدر نے بھی وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی وژن سینٹرل ایشیا پالیسی کے تحت وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کو سمندری تجارت کے لیے اپنی بندرگاہوں سے مختصر ترین روٹ فراہم کرسکتا ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور بیلاروس کے صدر سے بھی ملاقات کی، جن میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔