جو قوم انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہوجاتی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی اور نیچے چلی جاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے، جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، آئیڈلسٹ انسان ہمیشہ دنیا میں بڑے کام کرتا ہے، کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے، سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے، ایمان انسان کو آزاد کردیتا ہے، انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے، آزمائش کے وقت پتا چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے، حق پر کھڑے فرد کو کبھی کمزور نہ سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر انسان کے پاس دو راستے ہوتے ہیں ایک عظمت کا اور دوسرا تباہی کا، 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، اُس زمانے میں پاکستان عظیم ملک بن رہا تھا اور پھر ہم آہستہ آہستہ تباہی کے راستے پر چلے گئے، جس معاشرے میں اخلاقیات نہیں ہوتی وہ انصاف بھی نہیں کرسکتا، وہ پھر این آر او اور ڈیل کرتا ہے، جو قوم انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہوجاتی ہے، جب کسی قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے، ہماری اخلاقیات گریں تو ہماری معیشت بھی گرگئی۔ بنگلادیش کو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی آج ہم سے آگے نکل گیا، وزیراعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی اور نیچے چلی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔