یوم الحاق پاکستان: ہم کشمیریوں کے حق کی جنگ لڑتے رہیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہی کے تاریخی دن اہل کشمیر نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی، ہم آج اس دن کو یاد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم الحاق کے موقع پر وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ ہیں، ہم کشمیریوں کے حق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

سلامتی کونسل بھی کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کرتی ہے، کشمیریوں کو انصاف فراہم کرانے کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے، میں جانتا ہوں ایک دن انصاف کا بول بالا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ستر برس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط کے خیال برسرپیکار ہیں، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بھارت ظلم کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔
گزشتہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم ہونے کے بعد سے وادی پر ایک آہنی پردہ تنا ہے اور ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق بھارتی قبضے سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ اس کے الحاق کے لیے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران ساڑھے چار لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔