یوم الحاق پاکستان: کشمیریوں کا بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

آج دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان کا دن منایا، جہاں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بھارتی تسلط سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق 1947 میں آج ہی کے دن سرینگر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔
البتہ بھارت سرکار نے جمہوری اور انسانی اقدار پامال کرتے ہوئے وادی کشمیر پر قبضہ کر لیا، تب سے آزادی کی یہ جدوجہد جاری ہے۔
اس تاریخی دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر سمیت جہاں جہاں کشمیری بستے ہیں، وہاں خصوصی سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں اور اس تاریخی قرارداد کی روشنی میں ریاست جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے عزم کااعادہ کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ستر برس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط کے خیال برسرپیکار ہیں، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بھارت ظلم کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔
گزشتہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم ہونے کے بعد سے وادی پر ایک آہنی پردہ تنا ہے اور ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق بھارتی قبضے سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ اس کے الحاق کے لیے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران ساڑھے چار لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔