وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلیے بڑا قدم اُٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: موجودہ ہولناک مہنگائی کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کے لیے پٹرول پر سبسڈی دینے سے متعلق پلان بنانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی جب کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کم آمدن والے افراد کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کے لئے پٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کر دی۔

ذائع کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈی ریٹ پر پٹرول دینے کا پلان اگلے اجلاس پیش کیا جائیگا، مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کے زریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔