کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
قبل ازیں عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی، انہوں نے اتحادی جماعتوں کے مسائل پر عثمان بزدار سے رپورٹ لی۔
وزیراعظم سے فیصل آباد کے ارکان قومی اسمبلی، وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر نے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر مرزا شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، کاروباری طبقے اور تعمیرات سیکٹر کو مراعات سے ترقی آئے گی، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں، صنعتی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج “راوی ریور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی” کا افتتاح کریں گے، اس پروجیکٹ کے تحت دریائے راوی کی تجدید نو ہوگی۔