نواز، زرداری جیسے لوگ پیسے چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب انصاف کی صلاحیت ختم ہوتی ہے، جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کرسکتی، ملک میں کرپشن سے زیادہ کوئی اور چیز بنیادوں کو تباہ نہیں کرتی، بڑے منصوبوں میں بڑی سطح پر کرپشن ہوتی ہے، بدعنوان عناصر بڑے منصوبوں سے کمیشن لے کر باہر منتقل کرتے ہیں، ان بدعنوانوں کے باعث ملک مقروض ہوجاتا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کے لیے قابل قبول بنادیا جاتا ہے، بدعنوانی کرنے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری پہلے متعلقہ اداروں کو کمزور کرتے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری جیسے صاحب اقتدار لوگ اپنے ملک سے پیسے چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کرنے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری پہلے متعلقہ اداروں کو کمزور کرتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں جو تماشا چلا سب نے دیکھا، سب کو معلوم ہے سینیٹ انتخابات میں کھلے عام پیسا چلتا ہے، آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، شفاف انتخاب کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین متعارف کرارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔