پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بُری طرح ناکام ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور سینیٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ترجمانوں کو حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے مشکل حالات میں حکومت ان کے ساتھ ہے، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 49 فیصد کم کردیا ہے، ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506 ملین سے کم کرکے 243 ملین کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تمام معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑے عرصے بعد لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں واضح اضافہ ہورہا ہے، ہم نے اپوزیشن کا نہ پہلے دباؤ لیا اور نہ آئندہ لیں گے، لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے گلے شکوے دُور کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔