بابر اور فخر کی بہترین کھلاڑیوں کیلیے نامزد کردہ فہرست میں شمولیت
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخر زمان کو اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزد کردہ فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے منتھ آف اپریل کے لیے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے ساتھ نیپال کے خوشال بھرنل قابل ذکر ہیں۔
بابر اعظم نے اپریل میں ون ڈے کا نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 193 رنز کی اننگز کھیل کر سب کے دل جیتے۔
آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں آسٹریلیا کی دو اور نیوزی لینڈ کی ایک کرکٹر شامل ہے۔ فینز کے ساتھ کرکٹ ایکسپرٹ کا پینل ووٹنگ کے ذریعے پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب کرے گا۔