پودوں سے حاصل تیل دل کی صحت کے لیے فائدہ مند قرار

نیویارک: پودوں سے حاصل ہونے والے تیل کو ماہرین نے مفید قرار دے دیا، یورپی ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں پر مبنی چکنائی (جیسے کہ مکھن) کے بجائے پودوں پر مبنی تیل (زیتون یا گریدار میوہ جات سے حاصل شدہ) دل کی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے لوگوں کو مکھن جیسی سیرشدہ چکنائی کو کم مقدار میں استعمال کرنے پر زور دیا جارہا ہے اور اس کی جگہ بحیرہ روم کی غذاؤں میں استعمال ہونے والے پودوں پر مبنی ناسیر شدہ چکنائی کا استعمال کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے تاکہ قلبی صحت کو لاحق خطرات کو کم کیا جاسکے۔
وافر مقدار میں سیر شدہ چکنائی کی کھپت خون میں مضر کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے، جس سے خون کی شریانوں میں چکنائی جم سکتی ہے اور یہ شریانیں تنگ ہوسکتی ہیں جو فالج کے خطرے میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
زیادہ مقدار میں کھایا جانا وزن میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات میں سے ایک ہے۔
اب سوئیڈن اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے محققین نے ایک مطالعے میں بتایا ہے کہ پودوں پر مبنی تیل کی زیادہ کھپت ہارٹ اٹیک اور فالج کے خدشات میں ایک تہائی کمی جب کہ ذیابیطس کے خطرات میں 25 فیصد تک کمی لاسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔