پائلٹ شوہر کو دل کا دورہ، بہادر اہلیہ نے جہاز بخیریت لینڈ کرادیا

کیلیفورنیا: پائلٹ شوہر کو دوران فلائٹ ہارٹ اٹیک ہونے پر ان کی اہلیہ نے کامیابی سے جہاز کو بخیریت لینڈ کروادیا۔
کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے باضابطہ تربیت کے بغیر ہی بیکرز فیلڈ میں ایک چھوٹا طیارہ اس وقت ہنگامی طور پر لینڈ کروادیا جب ان کے شوہر پائلٹ کو دوران پرواز ہی دل کا دورہ پڑا۔
کرن کاؤنٹی کے ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر رون بریوسٹر نے انسائیڈ ایڈیشن کو بتایا کہ یہ میرے علم میں بے مثال واقعہ ہے۔ میں نے کبھی اپنے پورے کیریئر میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ طیارہ جڑواں انجن والا بیچ کرافٹ کنگ ایئر 90 تھا، جو ہینڈرسن نیو سے روانہ ہوا تھا اور مونٹیری جارہا تھا۔ اسی دوران پائلٹ ایلیٹ الپر کو دل کا دورہ پڑا۔
ایلیٹ الپر اور ان کی بیوی یوون کنین ویلز کی شادی واقعے سے چند ماہ قبل فروری میں ہینڈرسن میں ہوئی تھی۔
آڈیو ریکارڈنگ میں سامنے آیا کہ کنین ویلز جو ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، ذاتی ٹرینر اور ٹرائیتھلیٹ ہیں، نے ہنگامی صورت حال کو پُرسکون طریقے سے سنبھالا اور ہوائی ٹریفک کنٹرول کی مدد سے طیارے کو کامیابی کے ساتھ لینڈ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔