کراچی میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: شہر قائد میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پچھلے برسوں کی طرح اس بار بھی کراچی میں موٹر سائیکل پر عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔