حفاظت اوّلین ترجیح، یورپی یونین پابندی پر نظرثانی کرے، پی آئی اے

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کی ایئرسیفٹی ایجنسی اپنے پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
مذکورہ ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی یورپی ملکوں کے لیے پروازیں 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کے فیصلہ پر قومی ایئرلائن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
پی آئی اے کے مطابق پائلٹس کی دستاویزات کی آڈیٹنگ کو موجودہ صورت حال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
پی آئی اے معاشی بحران کا شکار ہے، اس کے باوجود اس نے اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا اور مسافروں کی حفاظت کو ہی اپنی اوّلین ترجیح قرار دیا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے ان تمام پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا ہے، جن کی بابت جعلی لائسنس کا معمولی سا شبہ موجود ہے، اس اقدام سے پروازوں کی حفاظت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی تعریف کی جانی چاہیے۔
ترجمان کے مطابق یورپی یونین پابندی پر نظر ثانی کرے، تاکہ ادارے کی جانب سے سیل آڈٹ کے عمل کی حوصلہ افزائی ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔