پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات، خسارہ 743 ارب روپے سے متجاوز

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے بدترین مالی خسارے سے دوچار ہے اور اس کی تنظیم نو کے لیے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے درمیان، پی آئی اے کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور اب ادارے کے پاس تمام واجبات کی ادائیگی کے لیے اپنے بنیادی کاروبار اور طبعی اثاثوں کو تقسیم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔
حکومت دو الگ الگ اداروں کے قیام پر غور کررہی ہے، ایک بنیادی سرگرمیوں کے لیے اور دوسرا طبعی اثاثہ جات کی دیکھ بھال کے لیے جب کہ تمام بقایا جات کی پارکنگ ایک ہولڈنگ کمپنی کے قیام کے ذریعے رکھی جائیں گی۔
پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 743 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث بہت سے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو واجب الادا 50 ارب روپے کے ٹیکس واجبات اس مجموعی خسارے کی رقم میں شامل نہیں کیے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔