پی آئی اے کا مالی بحران: آج 58 پروازیں منسوخ، 4 طیارے گراؤنڈ

کراچی: قومی ایئرلائن کا آپریشن مزید محدود ہوگیا، پی آئی اے کی آج کی 58 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوگئیں، 11 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 537 ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق منسوخ کی گئی شیڈولڈ پروازوں میں کراچی آنے جانے والے 22 پروازیں شامل ہیں، کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں پی کے 300، 301، 308، 309، 368، 369، 319 منسوخ کی گئی ہیں۔
کراچی لاہور 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305 منسوخ کی گئیں، کراچی بہاولپور پی کے 588، پی کے 589، رحیم یار خان پی کے 582، پی کے 583 منسوخ کی گئیںِ، کراچی کوئٹہ پی کے 310، پی کے 311، سکھر پی کے 536، پی کے 537 بھی منسوخ کی گئیں، کراچی دبئی پی کے 213، ملتان پی کے 330، دمام کراچی پی کے 242 منسوخ کی گئیں۔
اسی طرح لاہور جدہ پی کے 759، بحرین پی کے 189، پی کے 190، دبئی پی کے 203 منسوخ کی گئیں، لاہور سلالہ پی کے 129 پی کے 130، دمام پی کے 247، پی کے 248 منسوخ کردی گئیں، سیالکوٹ دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281، پی کے 282 بھی منسوخ کی گئیں، جدہ سیالکوٹ پی کے 746 اور کویت سٹی سیالکوٹ پی کے 240 منسوخ کردی گئیں۔
اسی طرح اسلام آباد گلگت پی کے 601، پی کے 602 پی کے 605 اور پی کے 606 کی پروازیں، اسلام آباد کوئٹہ پی کے 325 پی کے 326، اسکردو پی کے 451 پی کے 452 کی پروازیں، اسلام آباد سکھر پی کے 631 پی کے 632، دبئی پی کے 211 پی کے 212 کی پروازیں، اسلام آباد شارجہ پی کے 181، پی کے 182 ابوظہبی پی کے 261 پی کے 262 کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
پشاور شارجہ پی کے 257، پی کے 258، ابوظہبی پی کے 217، پی کے 218 کی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں، دبئی پشاور پی کے 284 جدہ سے پی کے 736 دبئی ملتان پی کے 222 بھی منسوخ کردی گئیں۔
پی آئی اے مالی بحران کے منفی نتائج تکنیکی امور پر پر بھی اثرانداز ہونے لگے اور قومی ایئرلائن کے 4 بوئنگ 777 طیارے گراونڈ کردیے گئے، پی آئی اے کے 2 عدد 777 طیارے پہلے ہی کئی برس سے گراونڈ ہیں، بی جی ایل اور ڈی ایچ ڈبلیو رجسٹریشن کے حامل طیاروں کی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مینٹیننس نہ ہوسکی، مرمت کے لیے فی کس طیارے پر 30 سے 40 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دو طیاروں میں سے ایک C چیک پر ہے اور دوسرے طیارے پر رنگ کیا جارہا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔