پی آئی اے کا حج 2023 کے لیے کرایوں کا اعلان

اسلام آباد: قومی ایئرلائن نے حج 2023 کے لیے فلائٹ آپریشن اور پرائیویٹ حج کے لیے کرایوں کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق
پرائیویٹ حج پر جانے والے عازمین کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 180 ڈالرز تک مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کرایہ ساؤتھ ریجن جس میں کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد شامل ہیں، کے عازمین کے لیے نافذ العمل ہوگا۔
نارتھ سیکٹر جس میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں، کے عازمین کے لیے کرایے کی شرح 910 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 220 ڈالر تک ہوگی۔ ممکنہ طور پر سرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔
قومی ایئرلائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی، جس کے دوران 38 ہزار سے زائد عازمین کے سفر کرنے کی توقع ہے۔ لگ بھگ 44 ہزار سے زائد عازمین سعودی ایئرلائن اور باقی پاکستان سے آپریٹ ہونے والی 2 نجی ایئرلائنز کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔
پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 استعمال کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔