پی آئی اے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی: پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوگئی، جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر جناح ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ابوظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا۔ جس پر پائلٹ نے کراچی میں ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔
ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار تمام افراد مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں ایئرپورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔