انگلینڈ کے سابق کھلاڑی مائیکل اوین پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مقرر

اسلام آباد: پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے بڑا قدم اُٹھالیا گیا۔
اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے سابق فٹ بال کھلاڑی مائیکل اوین کو پاکستان فٹ بال لیگ کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی فرنچائز فٹ بال لیگ میں 6 شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور اس ضمن میں مائیکل اوین بہت جلد پاکستان کا بھی دورہ کریں گے۔
لیگ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ لیگ کی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اسے بڑا قدم قرار دیا جارہا ہے۔ ہاکی، اسکواش اور دیگر کھیلوں میں بہتری کے لیے مزید بڑے فیصلے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔