پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ

اسلام آباد: عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھینکنے کی تیاریاں دکھائی دے رہی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے مطابق تیار کی گئی ہے، پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی قیمتوں پر عمل درآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔