کیا یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوجائیں گی؟
کراچی: پاکستانی روپے کی بے توقیری میں اضافے اور تیل قیمت بڑھنے کے باعث، یکم نومبر سے پٹرول مزید مہنگا ہونے کا اندیشہ ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا اندیشہ ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کرے گا۔
خیال رہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔ 16 اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔