عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا گیا: پٹرول 5 اور ڈیزل 13 روپے مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرول 5 اور ڈیزل 13 روپے مہنگا کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
فنانس ڈویژن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پچھلے 15 دن میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ کو رات 12 بجے سے ہوچکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔