کراچی: پٹرول بحران کا اندیشہ، متعدد پمپس پر اسٹاک ختم!
کراچی: پٹرول کا بحران پھر سر اٹھانے لگا، تاہم اس بار اس کی وجہ آئل ٹینکروں کی ہڑتال ہے۔
نمائندہ آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیر نجمل حسین نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند ہوگئی ہے، کراچی شہر کے 20 فیصد پٹرول پمپس میں اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔
سمیر نجمل نے کہا کہ ہڑتالی آئل ٹینکرز مالکان پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں اور ہڑتال کے باعث تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سپلائی معطل ہوچکی ہے، حکومت فوری طور پر پٹرول و ڈیزل کی سپلائی بحال کروائے۔