برطانیہ میں پٹرول بحران شدید، ملٹری ٹینکر ڈرائیورز کو تیار رہنے کا حکم
لندن: سلطنت برطانیہ میں ایندھن کی شدید قلت کی صورت حال ہے، وہاں پٹرول بحران شدت اختیار کرگیا، انتظامیہ کی مدد کے لیے برطانوی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔
برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پٹرول بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے بعد برطانوی فوج کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، وزارت توانائی کے مطابق ملٹری ٹینکر ڈرائیورز کو سپلائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔
بحران کے باعث لوگوں نے ضرورت سے زیادہ پٹرول گاڑیوں میں ڈلوانا شروع کردیا ہے جب کہ متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہوگیا ہے۔