پشاور: پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز عدالت سے گرفتار

پشاور: سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز کو ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عامر نذیر نے 9 اور 10 مئی کو توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی، اس سلسلے میں دونوں سابق ارکان اسمبلی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت کے بعد ارباب وسیم اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت کی جانب سے درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد تھانہ خان رازق پولیس نے ارباب وسیم اور ملک واجد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔