پشاور، خواجہ سراؤں کے لیے بڑا فیصلہ
پشاور: خواجہ سراؤں کے لیے پشاور میں بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پشاور بی آر ٹی (بس ریپڈ ٹرانزٹ) میں معذور، خواتین اور بزرگوں کے بعد خواجہ سراؤں کے لیے بھی نشستیں مختص کردی گئیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کے مطابق ہر بس میں خواجہ سراؤں کے لیے 2 نشستیں مختص کردیں۔
ترجمان نے اپیل کی کہ شہری خواجہ سراؤں کی مختص نشستوں پر نہ بیٹھیں کیونکہ خواجہ سرا بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔
خواجہ سرائوں کی تنظیم منزل فاؤنڈیشن کی صدر آرزو نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس فیصلے کو سماج میں تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا اور بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔