پرویز مشرف کا انتقال، میت شام کو پاکستان پہنچے گی

دبئی/ کراچی: پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے امریکن اسپتال میں گزشتہ روز انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا دبئی کے امریکن اسپتال میں انتقال ہوا، سفارتی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور کئی سال سے زیر علاج تھے۔ کئی بار انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، اس بار انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پرویز مشرف نے اہلیہ صہبا مشرف، بیٹی عائلہ مشرف اور بیٹے بلال مشرف کو سوگوار چھوڑا ہے۔
دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کی دبئی سے پاکستان روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
سفارتی حکام کے مطابق سابق صدر کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ رات میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، طیارہ شام 7 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کی تدفین کراچی میں کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل پرویز مشرف کی میت المکتوم ایئرپورٹ سے آج صبح 11 بجے روانہ ہونا تھی۔
دوسری جانب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
سفارتی حکام کے مطابق دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کے لیے این او سی جاری کردیا اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔