اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پرویز الٰہی کی رہائی اور پھر گرفتاری

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا۔
پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی ٹیم پرویز الٰہی کے چیک اپ کے لیے پولیس لائنز پہنچ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا چیک اپ کرے گی۔
دھیان رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی صدر کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اور کسی قسم کا کوئی بیان نہ دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔