وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی

مکہ المکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف نے دورۂ سعودی عرب کے دوران وفد کے ساتھ عمرہ ادا کیا، خانۂ کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی، وزیراعظم نے ملک اور قوم کی ترقی و خوش حالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعائے خصوصی کی۔
وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔