پیپلز پارٹی کا علی امین گنڈاپور کے بیان پر سینیٹ میں احتجاج

اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر احتجاج کیا اور ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے لاہور میں تمام مسلم ممالک کو اکٹھا کیا، آرمی آف پاکستان کو آرمی آف اسلام کہا اس کو آپ غدار کہتے ہیں، اگر یہی جاری رہا تو یہاں کوئی محفوظ نہیں رہے گا، ان کا تو کچھ نہیں یہ تو ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے، جیسے ان کے وزیر خزانہ چھوڑ کر چلے گئے۔
قائد ایوان کو بولنے کی اجازت دینے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے احتجاج کیا۔ سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایوان میں رویہ دیکھ لیں، یہ جلسوں میں تقریروں کی بات کرتے ہیں، اگر ان کی یہی روش جاری رہی تو میں اپنے ارکان کو روک نہیں سکوں گا، انتخابی جلسوں میں ہونے والی گفتگو اپوزیشن جماعتوں کی قیادت بھی کررہی ہے، انہیں بھی معافی مانگنی چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔