پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ، کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھادیے گئے
لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھادیے گئے، پی سی بی گورننگ بورڈ نے نئے مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری دے دی، سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کی تعداد میں بھی اضافہ۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
سابق کپتان رمیز راجہ نے بتایا کہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے نئے مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، منظور شدہ بجٹ کا 78 فیصد کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کے مشاہرہ میں اضافہ کردیا گیا ہے، مینز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی ہے، ساتھ ہی ہم سینٹرل کنٹریکٹ میں پہلی بار ریڈ بال اور وائٹ بال متعارف کرارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ ٹی 20 میں ٹیم بدلنا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے سے ٹیم کی کمرشل ویلیو میں اضافہ ہوا۔
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ وزیراعظم بدلنے سے چیئرمین کی تبدیلی روایت ہے تو یہ ٹھیک روایت نہیں۔