پیرس اولمپکس: افتتاحی تقریب میں سنگین غلطی پر انتظامیہ کی معافی

پیرس: انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کے نام سے متعارف کروانے پر معافی مانگ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کے نام سے متعارف کروایا گیا، جس پر جنوبی کوریا کی وزارت کھیل نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افتتاحی تقریب کے دوران ہونے والے واقعے پر افسوس ہوا۔
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ افتتاحی تقریب میں براڈکاسٹنگ کے دوران غلطی ہوئی تھی اور ہم اس پر معافی مانگتے ہیں۔
دوسری جانب واقعے پر جنوبی کورین وزارت کھیل کے نائب وزیر نے آئی او سی چیف سے ملاقات کی درخواست کی تھی اور غلطی پر وزارت کھیل نے وزارت خارجہ کے ذریعے فرانسیسی حکام سے احتجاج کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں ہی منتظمین نے مضحکہ خیز غلطی کرتے ہوئے اولمپکس کا جھنڈا الٹا لہرادیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔