افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکا

واشنگٹن: ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے امریکا نے کہا ہے کہ فیٹف شرائظ پوری کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ ہیں۔
بھارت کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔ ایف اے ٹی ایف اقدامات پر امریکا پاکستان کا معترف بن گیا۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائظ پوری کیں، پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ باقی معاملات بھی جلد پورے کرے۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔