پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان اور عبدالجوشی کا بڑا کارنامہ!

اسلام آباد: پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں سر باز خان اور عبدالجوشی نے دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کرکے تاریخ رقم کردی۔
نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بڑی چوٹی انا پورنا کی اونچائی 8091 میٹر ہے اور خاص بات یہ ہے کہ اسے پہلی بار کسی پاکستانی کوہ پیما نے سر کیا ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرباز خان اور عبدالجوشی نے اناپورنا چوٹی سر کر لی ہے۔
چوٹی سر کرنے والے دونوں پاکستانی کوہ پیماؤں کا تعلق ہنزہ سے ہے۔
صدر ایگزیکٹو بورڈ، الپائن کلب آف پاکستان نے دونوں کوہ پیماؤں کو زبردست کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔