پاکستانی مردوں کو باآسانی بے وقوف بنایا جاسکتا ہے، حریم شاہ

کراچی: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی مردوں کو بے وقوف بنانا منٹوں کا کام ہے۔
سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے ایک پرانے پوڈکاسٹ انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں حریم نے پاکستانی مردوں کی خامیوں پر بات کی۔
اس ویڈیو کلپ میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کو بے وقوف بنانا آسان کام ہے اور وہ بہت آسانی سے بے وقوف بن جاتے ہیں۔
میزبان کی جانب سے جب حریم سے اس دعوے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کے بے وقوف بننے کی اہم وجہ ان کی خواہشات ہیں۔
حریم نے مزید کہا کہ پاکستانی مردوں کو ان کی خواہشات کی وجہ سے بیوقوف بنایا جاسکتا ہے، اگرچہ تمام پاکستانی مرد ایسے نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود جو لوگ خواہشوں کے پجاری ہیں وہ خواجہ سرا، بیواؤں، طلاق یافتہ عورتوں، بچوں حتیٰ کہ شادی شدہ عورتوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ایسے مرد عورتوں سے زیادتی، ان پر تشدد کرنے کے ساتھ بیویوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود ان کی واہ واہ ہوتی ہے، اگر غلطی عورت کرے تو اسے ذلیل کیا جاتا ہے، ایک غلطی پر عورت پستی کی طرف چلی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔