دبئی میں مقیم پاکستانی 58 لاکھ مالیت کی لاٹری جیتنے میں کامیاب

دبئی: 20 برس سے دبئی میں مقیم پاکستانی تاجر نے لاکھوں روپے مالیت کی لاٹری جیت لی۔
بزنس مین سرفراز شیخ گزشتہ پانچ برس سے بگ ٹکٹ لاٹری کی قرعہ اندازی میں باقاعدگی سے حصہ لے رہے تھے۔
لاٹری کی 276 ویں قرعہ اندازی میں بالآخر قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور انہوں نے 75 ہزار درہم (58 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔ انعام کے پیسوں سے انہوں نے اپنی اہلیہ کو ملائیشیا لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انعام جیتنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان کو معلوم ہوا کہ وہ انعام جیت گئے ہیں، تو یہ ان کے لیے بہت شاندار احساس تھا، کچھ ایسا جو غیر متوقع ہو۔