بھارت کے ستائے پاکستانی ہندوؤں کی وطن واپسی!

لاہور: پاکستان سے ہجرت کرکے جانے والے ہندوؤں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارت میں 11 دلت ہندوؤں کے بھارتی برہمنوں کے ہاتھ قتل اور بھارت سرکار کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر 243 ہندوؤں کی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
واہگہ بارڈر کے راستے بھارت ہجرت کرنے والے پاکستانی ہندوؤں کا پہلا دستہ واپس پاکستان پہنچ گیا۔ ایک فیملی کے سربراہ اجو اور ان کے بیٹے چندو، چیتن کا کہنا تھا کہ بھارت ہجرت کرنے والے ہندو وہاں بہتر مستقبل کے لیے گئے تھے مگر انہیں وہاں قتل کردیا گیا، بھارت صرف برہمن ہندوؤں کا ملک ہے، ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت میں ہمارے 11 ہندو شہریوں کے قتل کا مواخذہ کرے۔
وطن واپس آنے والے خاندان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بھارت جانے والے اپنے دیگر بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی واپس آجائیں اور پاکستان میں باعزت زندگی گزاریں۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی 200 سے زائد پاکستانی ہندو بھارت سرکار کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے واپس پاکستان آچکے ہیں، پاکستان سے بھارت ہجرت کرنے والے ہندو مختلف مذہبی رسوم ادا کرنے کے بہانے گئے تھے۔ آج بھارت سے اندرون سندھ ٹنڈوآدم کے رہائشی اجو، دو بیٹے چندو اور چیتن سمیت اس کی بیوی، بہو اور پوتا گیان اور بیٹی کشنی سمیت دیگر خاندانوں کے لوگ واپس آگئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔