بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد میں ہندو برادری کا دھرنا

اسلام آباد: 11 پاکستانی ہندوؤں کے بھارت میں قتل کے خلاف پاکستان ہندو کونسل کی اپیل پر ملک بھر سے ہندو برادری ڈاکٹر رمیش کمار کی قیادت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔
بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہ ملنے پر ہندو برادری نے اسلام آباد کی شاہراہ جمہوریت پر ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا دیا۔
دھرنے میں شریک ہندو مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھارتی حکومت راجستھان میں قتل ہونے والے پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات کرے اور اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں پر بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارتی حکومت کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔
پاکستان ہندو کونسل نے باقاعدہ اسٹیج اور کرسیاں لگاکر ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں سے قافلے اسلام آباد پہنچے ہیں، جن میں ہندو خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔