پاکستانی فائٹر کے ایک ہی مُکے سے بھارتی حریف ڈھیر!
سنگاپور: پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے مکس مارشل آرٹس مقابلے میں بھارتی فائٹر کو ایک ہی مُکے میں دھول چٹادی۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی فائٹر نے مکس مارشل آرٹس مقابلے میں بھارت کو ہرادیا، سنگاپور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلے کے دوران پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھارتی فائٹر راہول راجو کو شکست دے دی۔
پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے یہ فائٹ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہمیشہ سے ہی دلچسپ رہے ہیں، میں محنت کررہا ہوں اور یہ فائٹ پاکستانی اور کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں۔